اہم خبریںدنیا

بنگلہ دیش میں بڑی سیاسی پیش رفت: عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی

ڈھاکا — بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے، جو ملک کی سیاست میں ایک غیرمعمولی اور تہلکہ خیز پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کہ مقدمے کی سماعت مکمل نہیں ہو جاتی۔ حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قانونی تقاضوں اور ملکی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی عبوری حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے بعد اب سیاسی جماعتوں اور ان سے وابستہ اداروں کے خلاف براہ راست مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ اس ترمیم کو حکومت کی قانونی کارروائیوں کو وسعت دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عوامی لیگ نے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی نہ صرف جمہوریت کے خلاف ہے بلکہ ملک میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ فیصلہ بنگلہ دیش کی سیاست میں نئے سیاسی بحران کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، جس کے دور رس اثرات سامنے آئیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button