اسلام آباد – پاکستانی شاہین نے ایک اور ناقابلِ فراموش کارنامہ انجام دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ دشمن کے درجنوں میزائلوں، ریڈار سسٹمز اور دفاعی حصاروں کو چیرتے ہوئے پاکستانی فضائیہ کے بہادر سپوت نے بھارتی ریاست گجرات کے اہم ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
فضا میں بلند ہوتے ہوئے پاکستانی جہاز کے لبوں سے نکلا ہوا "اللہ اکبر” کا نعرہ، زمین پر قوم کے ہر فرد کے دل کی دھڑکن بن گیا۔ اس کامیاب مشن کے مناظر نے نہ صرف دشمن کے ہوش اڑا دیے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی دفاعی قابلیت اور عسکری مہارت کا لوہا منوا دیا۔
ذرائع کے مطابق، دشمن کی جانب سے سینکڑوں اینٹی ائیر میزائل، راڈار اور دفاعی آلات کی موجودگی کے باوجود، پاک فضائیہ کا شاہین انتہائی مہارت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ہدف تک پہنچا اور ایئر بیس کو مکمل طور پر ناکارہ کر دیا۔
اس کارروائی کے بعد بھارت میں نہ صرف سناٹا چھا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اپنی حکومت پر شدید تنقید بھی دیکھنے میں آئی۔ بھارتی دفاعی ماہرین بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ پاکستان کی فضائی قوت جدید ترین اور مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے۔
پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"یہ صرف حملہ نہیں، یہ پیغام ہے… کہ پاکستان پر کوئی میلی آنکھ ڈالے گا تو جواب سنبھل کر نہیں، ٹھوک کر ملے گا!”
پاک فوج اور فضائیہ کی اس عظیم الشان کامیابی پر پوری قوم نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنے ہیروز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
پاکستان زندہ باد – پاک فضائیہ پائندہ باد






