اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا برائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور خزانہ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی ملک کی نیوکلیئر اور میزائل پالیسی سے متعلق امور پر اعلیٰ سطحی فیصلہ سازی کا اختیار رکھتی ہے۔ اس فورم کے ذریعے پاکستان کی اسٹریٹجک کمانڈ اور سیکیورٹی پالیسیوں پر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا قیام فروری 2000 میں قومی سلامتی کے تحفظ اور جوہری اثاثوں کے مؤثر کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں آیا تھا۔

اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، اسٹریٹجک ڈیٹرنس، اور قومی دفاع سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button