اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف بی آر کا بڑا اقدام: تمباکو اور پولٹری سیکٹر میں اربوں کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے اختیارات طلب، قومی خزانے کو فائدہ متوقع

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمباکو اور پولٹری کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر ملکی خزانے کو نقصان سے بچانے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایف بی آر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سے انکم ٹیکس میں مانیٹرنگ اور بینک اکاؤنٹس کی ضبطگی کے اختیارات طلب کر لیے ہیں تاکہ مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف ایک ہیچری دن میں 10 لاکھ چوزے فروخت کرتی ہے، جس سے 150 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ممکن ہے۔ ایسی کئی کمپنیوں کو چیک کرنے کے لیے ادارے کو مزید قانونی اختیار درکار ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ سگریٹ کے شعبے میں سالانہ 300 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی جا رہی ہے، جس پر قابو پانے سے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں وسعت آئے گی بلکہ قومی معیشت کو بڑا فائدہ ہوگا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق عدالتوں سے ٹیکس کیسز میں ایف بی آر کے حق میں فیصلے آنا شروع ہو چکے ہیں، جس سے ادارے کی شفاف کارروائیوں اور محنت کا ثبوت ملتا ہے۔ اب تک ایک کمپنی سے 24 ارب روپے کا فیصلہ ایف بی آر کے حق میں آیا ہے، تاہم اس دوران کمپنی نے بینک اکاؤنٹس خالی کر دیے، اس قسم کی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے بینک ضبطی کے اختیارات مانگے گئے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button