اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، میدان میں آئیں، دو دو ہاتھ کرتے ہیں – وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد
وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا، جس کا بھرپور، فیصلہ کن اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فضائی حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے معصوم شہریوں کے خون کا حساب لے گا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ پاکستان کی فضائیہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے، جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ متعدد بھارتی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا گیا ہے۔

خواجہ آصف نے بھارت کو للکارتے ہوئے کہا:
"میدان میں آئیں، پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی سالمیت، خودمختاری اور شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ دشمن جان لے کہ ہم جواب دینا جانتے ہیں اور وقت آنے پر حساب چکتا بھی کرتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے متحد ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button