سکھ برادری کا بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خلاف دوٹوک اعلان
پہلگام حملے کے بعد، سکھ برادری نے بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ یہ حملہ سراسر فالس فلیگ آپریشن ہے۔ سکھ برادری نے بھارتی حکومتی ڈرامے کا سختی سے رد کرتے ہوئے اس کی نیت کو بے نقاب کیا ہے۔
سکھ برادری نے کہا کہ بھارت کا مقصد صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے اور اس جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔ سکھ برادری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سکھ برادری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کی سرزمین، جو ہمیشہ سے پاکستان کے لیے لنگر، پانی اور دعاؤں کا مرکز رہی ہے، اب بھی پاک فوج کے لیے ہے۔ "اگر پاکستان کی دھرتی یا گرو صاحب کی دھرتی پر کوئی بھی آنچ آئی، تو ہم بھارت کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان ہماری تقدیس ہے جس کی ہم پوجا کرتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو ہم بھارتی فوج کو پاکستان کی سرزمین سے گزرنے نہیں دیں گے، اور اس بات کا پختہ یقین ظاہر کیا کہ بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی داخلی ناکامیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
سکھ برادری کا یہ موقف پاکستان کی حمایت میں ایک مضبوط پیغام ہے اور بھارت کے جھوٹے الزامات کو بے نقاب کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔






