اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"پاکستان کا بھارتی جارحیت کے جواب میں جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ”

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے، اور جوابی کارروائی میں روایتی اور جوہری دونوں طاقتوں کے استعمال کا امکان موجود ہے۔

یہ بیان پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر محمد خالد جمالی کی جانب سے سامنے آیا، جنہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ کیا گیا تو پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا، جس کی پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کی ہے۔ خالد جمالی کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس خفیہ اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اور اگر ایسا ہوا تو پاکستان پانی، سرحد، یا سلامتی کے کسی بھی مسئلے پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

پاکستانی سفیر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے چین اور روس سے بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی اپیل کی، تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔

خالد جمالی نے زور دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو قومی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button