اہم خبریںکھیل

پاک بھارت کشیدگی کا اثر: سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

اسلام آباد: پاکستان میں شیڈول سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ اب بھی اپنی اصل تاریخوں یعنی 29 مئی سے شروع ہوگا، تاہم نئی میزبانی اسلام آباد کے بجائے ازبکستان کرے گا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایونٹ کی میزبانی سے پاکستان کو محروم ہونا پڑا، جس کی بنیادی وجہ خطے میں حالیہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے پر ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی۔

ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ چند روز قبل نیپال میں ہونے والے سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں شریک رکن ممالک نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ازبکستان کو متبادل میزبان کے طور پر نامزد کیا۔

ایونٹ کی منتقلی پاکستانی کھیلوں کے شعبے کے لیے ایک افسوسناک پیشرفت سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ چیمپئن شپ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع تھی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ایسے ایونٹس دوبارہ پاکستان میں کرانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button