اہم خبریںدنیا

یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

برسلز / اسلام آباد / نئی دہلی: یورپی یونین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل، بردباری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے براہ راست رابطہ کیا اور زور دیا کہ دونوں فریقین موجودہ کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے تعمیری مکالمے کی راہ اپنائیں۔

کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ "ہم نے دونوں ممالک پر واضح کیا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں، اور پرامن بات چیت ہی خطے کے پائیدار استحکام کی ضامن ہو سکتی ہے۔”

پس منظر: پہلگام واقعہ اور کشیدگی میں اضافہ
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے فوری طور پر پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دیا، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

پاکستان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر بھارت غیر جانبدارانہ تحقیقات چاہتا ہے تو پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی پیشکش بھی کی۔

دوسری جانب، بھارت کی جانب سے جارحانہ بیانات اور ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیاں سامنے آئیں، جن پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button