اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانوی حکومت کا سیاسی پناہ گزینوں کے ٹیکسی استعمال پر پابندی کا فیصلہ

لندن: برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ گزینوں کے ٹیکسی کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پابندی فروری سے نافذ ہوگی، جس کے بعد پناہ گزین میڈیکل اپوائنٹمنٹ کے لیے بھی ٹیکسی استعمال نہیں کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا کہ پناہ گزین ٹیکسیز کو طویل سفروں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ ایک پناہ گزین نے ڈاکٹر کی اپوائنٹمنٹ کے لیے 250 میل کا ٹیکسی سفر کیا، جس پر ہوم آفس کو 600 پاؤنڈ ادا کرنا پڑے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ٹرانسپورٹ سہولیات پر سالانہ 15.8 ملین پاؤنڈ خرچ ہو رہے ہیں، جس کے بعد اس نظام میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ پناہ گزین اب صرف غیرمعمولی حالات میں ٹیکسی استعمال کرسکیں گے۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، معذور شہری اور حاملہ خواتین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پناہ گزینوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلز کو بند کرنے اور اس مسئلے کا مکمل حل نکالنے کا عزم رکھتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button