اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

"ہمارے ہاتھ صاف ہیں، کسی بھی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے تیار ہیں” — وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی بین الاقوامی، غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، چاہے وہ دو یا تین ممالک پر مشتمل کمیشن ہو یا اقوام متحدہ کا کوئی تحقیقی فورم۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ "ہم ہر طرح کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ دو، تین یا اس سے زائد ممالک مل کر تحقیقات کر لیں یا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوئی کمیشن قائم کر دیں۔ بحران میں ایسی پیشکش وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ صاف ہوں۔”

انہوں نے زور دیا کہ بھارت کی جانب سے تحقیقات سے گریز اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل حقائق سامنے آنے کی صورت میں اس کی پوزیشن مزید کمزور ہو سکتی ہے۔ "بھارت اس لیے پیشکش قبول نہیں کر رہا کہ اس کے پیچھے کچھ اور نہ نکل آئے،” خواجہ آصف نے کہا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ شفافیت اور حقیقت پر مبنی مؤقف اختیار کیا ہے، جبکہ بھارت اکثر حقائق کو چھپانے اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھارت کو شفاف تحقیقات پر آمادہ کرے تاکہ کشیدگی میں کمی آ سکے اور حقائق دنیا کے سامنے آسکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خواجہ آصف کا بیان پاکستان کی پالیسی میں اعتماد اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کا مظہر ہے، جبکہ بھارت کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button