اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کل مزار قائد کے سامنے جلسہ کرنے کا اعلان
کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کل دوپہر 2 بجے مزارِ قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے سامان باغِ جناح میں لایا جا رہا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اجازت نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے باغِ جناح کے گیٹس کو تالے لگا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے واضح کیا کہ جلسہ ہر صورت ہوگا۔ ان کے مطابق اگر باغِ جناح کے اندر جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی تو باغ کے باہر، مزارِ قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کل دوپہر 2 بجے مقررہ مقام پر پہنچیں اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔






