اہم خبریںکرکٹکھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: فائنل لارڈز میں، خواتین کرکٹ کے لیے تاریخی موقع

لاہور: خواتین کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری! انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل وینیو کا اعلان کر دیا ہے، اور یہ مقابلہ کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں 5 جولائی کو منعقد ہو گا۔

یہ ایونٹ خواتین کرکٹ کے عالمی منظرنامے میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون 2026 سے ہو گا، اور ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

فی الحال 8 ٹیمیں براہِ راست کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ مزید 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ کے ذریعے ایونٹ میں شامل ہوں گی۔ شائقین کو میچز کے مکمل شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے، جو جلد ہی متوقع ہے۔

آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے 6 مزید ممتاز وینیوز کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں اولڈ ٹریفورڈ، ہیڈنگلے، ایجبسٹن، ہیمپشائر، دی اوول اور بریسٹول شامل ہیں۔

یہ فیصلہ نہ صرف خواتین کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم ہے بلکہ اس سے دنیا بھر کی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع ملے گا۔ لارڈز جیسے تاریخی میدان پر فائنل کا انعقاد خواتین کرکٹ کو مزید عزت و وقار بخشے گا۔

خواتین کرکٹ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور یہ ورلڈ کپ یقیناً نئی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button