اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران عازمینِ حج کے لیے پاکستانی میڈیکل مشن بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بھرتی این ٹی ایس کے ذریعے کی جائے گی اور امیدوار کل تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق حج کے دوران عازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 98 ڈاکٹرز اور فارماسسٹس جبکہ 196 پیرامیڈیکل اسٹاف سعودی عرب روانہ کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کی عمر 25 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ کم از کم تین سال کا سرکاری ادارے میں سروس تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امیدوار کا سروس میں حاضر ہونا بھی ضروری ہے۔

بھرتی کے لیے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ دل، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس بھرتی کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید برآں، خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ منتخب میڈیکل ٹیم حج کے دوران سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے گی۔

وزارتِ مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عملے کو فوری طور پر واپس بھیج دیا جائے گا۔ میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button