اہم خبریںدنیا

پاک-بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی برادری متحرک، سفارتی کوششیں تیز

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر عالمی برادری نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے سلجھائیں۔

کویت نے بھی دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کریں، تاکہ کسی بھی قسم کے بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

ایران نے پیش رفت کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے، تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔

ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر سطح پر پاکستانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

دریں اثنا، چین نے بھی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی برادری کی ان کوششوں کو خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button