اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی کا اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صوبائی حکومت کو دورہ افغانستان میں شامل نہ کرنے کی شکایت کی ہے۔

راجہ اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر ردعمل دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مذاکرات خوش آئند ہیں لیکن اکیلا جانا کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا کو چھوڑ دیا گیا۔ ہم نے مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بھی بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اگر ہمارا جرگہ مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو غیر انسانی طریقے سے واپس بھیجنے سے غم و غصہ پایا جاتا ہے، مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس بھیجا جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button