اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک کو اندر سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دشمن کی جرات نہیں پاکستان کی طرف دیکھے: علیمہ خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ باہر سے نہیں بلکہ اندر سے ہے، اس لیے ہمیں سب سے پہلے ملک کو اندر سے مضبوط بنانا ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دشمن کبھی جرات نہیں کر سکتا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے، اگر ہم اندر سے متحد اور مضبوط ہوں تو بیرونی خطرات خود بخود کمزور پڑ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مودی سے متعلق بات مکمل بیان نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مودی کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کی عوام ایک قوم کی طرح متحد ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہم فارم 47 پر مبنی حکومت کے ساتھ کھڑے نہیں، مگر فیصل چوہدری نے یہ پہلو کل بیان نہیں کیا۔

علیمہ خان نے عدلیہ کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون کی حکمرانی کے لیے ججز ہی کھڑے نہیں ہوں گے تو عوام کہاں جائیں گے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ہائی کورٹ خود کو بے بس محسوس کرے تو نچلی عدالتیں اور مجسٹریٹس کیا کر سکیں گے؟ "اگر سب ادارے بے بس ہو جائیں تو انصاف کیسے ممکن ہوگا؟”

انہوں نے زور دیا کہ انصاف کی فراہمی اور آئین کی بالادستی کے لیے عدلیہ کا آزاد اور مضبوط ہونا نہایت ضروری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button