اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ: پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت ملنی چاہیے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاناما اور سویز کینال سے امریکی جہازوں کو مفت سفر کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے، اور اس ضمن میں وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو اس اہم معاملے کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں یہ بات یاد رکھنے کو کہا ہے۔ صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاناما نہر کو واپس حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، جس کے بارے میں وہ بار بار اپنی آراء کا اظہار کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوری میں اپنے عہدے کا دوبارہ حلف اٹھانے سے قبل امریکی صدر نے پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقتصادی یا فوجی طاقت کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا تھا۔ ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس اسٹریٹجک مقام کو دوبارہ امریکی کنٹرول میں لانے کے لیے کسی بھی اقدام پر غور کر رہے ہیں۔

پاناما اور سویز کینال دونوں عالمی تجارت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اور امریکی جہازوں کو ان سے مفت فائدہ پہنچانے کا مطالبہ صدر ٹرمپ کی عالمی تجارتی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button