اہم خبریںدنیا

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا، 4 افراد ہلاک، 512 زخمی

ایران کے شہر بندر عباس میں شہید راجئی پورٹ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 512 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکا بندرگاہ کے گیس ٹینک کی سہولت میں ہوا، فائر ٹینڈر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا ہے کہ دھماکہ کیمیکل اور خطرناک اشیا کے گودام میں ہوا ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button