اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست منظور کر لی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے حکم دیا ہے، آفس کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کرے گا۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رہی ہیں۔





