اہم خبریںدنیالمحہ با لمحہ

مہنگائی میں کمی کیلئے برطانوی حکومتی منصوبہ مثبت نتائج دے رہا ہے: چانسلر ریچل ریوز

برطانوی چانسلر ریچل ریوز کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کا ’تبدیلی کا منصوبہ‘ نتیجہ خیز ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، یوکے افراط زر مارچ میں 2.6 فیصد تک گر گیا، جو قیمتوں میں اضافے کی سست رفتار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران مہنگائی میں مسلسل کمی، اجرتوں میں قیمتوں سے زیادہ شرح سے اضافہ، ترقی کے مثبت اعداد و شمار کے ساتھ حوصلہ افزا اشارے ہیں کہ تبدیلی کے لیے ہمارا منصوبہ موثر ہے، لیکن مزید کام کرنا باقی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ اس غیر یقینی دور میں بہت سے خاندانوں کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن حکومت نے کم از کم اجرت میں اضافہ، فیول ڈیوٹی منجمد کرنے اور پرائمری سکولوں میں مفت ناشتے کے پروگرام متعارف کر کے تیس لاکھ افراد کی مالی مدد بڑھانے کے اقدامات پر عمل درآمد کر کے جواب دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button