اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ، درخواستیں طلب
اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے اظہارِ دلچسپی کی دعوت دی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی آخری تاریخ 3 جون 2025 ہے۔
کمیشن کے مطابق قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی دعوت دی گئی ہے،
نجکاری کے ذریعے قومی ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔ کمیشن کے مطابق ممکنہ سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اور نئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر جی ایس ٹی میں 18 فیصد چھوٹ دی جائے گی جب کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات بھی سرمایہ کاروں کو منتقل کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ کچھ ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دیا جائے۔






