اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
متنازع نہر منصوبے کے خلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں۔
متنازع کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری احتجاج اور دھرنوں سے ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق احتجاج کے باعث 40 ہزار کے قریب بسیں، ٹرک، آئل ٹینکرز اور ہیوی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، ترجمان نے کہا کہ پنجاب سے کراچی ہائی وے اور کراچی سے درآمدی سامان کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔
یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ کمرشل وہیل ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے اور صوبائی حکومت اس مسئلے کا فوری حل نکالے۔






