اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہوگئے۔
نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کل جاتی عمرہ کے دوران نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔






