اہم خبریںدنیا

امریکی صدر ٹرمپ چین سے جلد معاہدے کیلئے پُر امید: ٹیرف میں کمی کا بھی عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ ٹیرف ڈیل بہت جلد ممکن ہے اور اس پر عائد ٹیرف میں نمایاں کمی کی جاسکتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کمی کتنی ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں، چین کو ڈیل کرنا پڑے گی، چین نے ڈیل نہ کی تو ہم ڈیل کر لیں گے۔

ٹرمپ کے بیان سے قبل امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کا جاری تنازع زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ اور چین کے درمیان بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔یاد رہے کہ امریکہ چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک ٹیرف کے لیے موجود ہیں جبکہ چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک نقصان پہنچایا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button