اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزیدکم کردیا

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں مزید کمی کردی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کر کے 2.6 فیصد کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی کا اندازہ بھی لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔

اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔ خدشہ ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح رواں مالی سال کا مقررہ ہدف حاصل نہیں کر پائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button