اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی بہار میٹنگز کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے عملے کی سطح کے معاہدے پر شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف کے سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

بعد ازاں سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی معاون وزیر خزانہ رابرٹ کپروتھ سے ملاقات کی جس میں انہیں پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے امریکی ٹیم کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کی کمپنی ڈیلی میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ کہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button