اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوں گے جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال بالخصوص ایران کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے اس اہم دورے کے باعث گزشتہ روز ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ترک قیادت سے بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارتی تعاون اور علاقائی چیلنجز پر بات چیت متوقع ہے۔
وزیراعظم کے دورے کو موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔






