جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
جماعت اسلامی کے متوقع غزہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف حساس مقامات پر گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
کسی بھی ممکنہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماع یا مظاہرے پر پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا کہ امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف "پیس فل اسمبلی” اور "پبلک آرڈر ایکٹ” کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔






