امریکہ اور ایران نے جوہری معاہدے پر مستقبل کے معاہدے کے لیے اصولوں پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس بار مستقبل کے معاہدے سے متعلق کئی اصولوں اور مقاصد پر اتفاق کیا ہے۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 26 اپریل کو ہوگا جبکہ ماہرین کی سطح پر تکنیکی گروپوں کا اجلاس 23 اپریل کو عمان میں ہوگا۔
اس حوالے سے عمانی وزیر خارجہ دارالبصیدی نے کہا کہ فریقین اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ایک منصفانہ اور مستقل معاہدہ جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں ہٹا دی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے ارادے کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کیا جانا چاہیے جب کہ ایران کو جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ عمانی وزیرِ خارجہ بدرالبوسیدی کی ثالثی میں بات کا دوسرا دور روم میں ہوا۔






