اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست

وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترک پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔

ایس ٹی پی کے ترجمان کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کے الزام میں ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹھٹھہ میں مظاہرین کی جانب سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

متنازعہ نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کا احتجاج جاری تھا جب وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے پہنچا۔

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے اور گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر برسائے اور شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button