اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ہے اور عیسیٰ مسیح کا پیغام رحمت، عاجزی اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابل فخر اثاثہ ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ مسیحی برادری پرامن، خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔






