اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغانستان سے بات چیت شروع کرنے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے: بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرنے میں تاخیر سے آئی لیکن درست ہے۔

ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہماری بار بار کی اپیل پر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا ہے۔

خیبرپختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے، کے پی حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، کے پی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے 3 ماہ قبل ٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹی او آرز مذاکراتی عمل میں مددگار ہو سکتے ہیں، ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا ذکر کیا گیا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہو سکتے، خطے میں دیرپا امن کے لیے افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناگزیر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button