اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
ن لیگ کا منشور ہے کہ کسان کو اسکی محنت کا پورا معاوضہ ملے: وزیرِ اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 5.5 لاکھ کسانوں کے لیے 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری خوش آئند قدم ہے۔ پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبپاشی اور مقررہ ٹیکس میں چھوٹ بھی کسانوں کے لیے ریلیف ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو 4 ماہ کی مفت ذخیرہ کرنے کی سہولت سے اپنی گندم کو موسمی اثرات سے بچانا آسان ہو جائے گا اور پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے منسلک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ ملنا چاہیے۔ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کو گندم کے کاشتکاروں کے لیے پیکج کا اعلان کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔






