اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فائلرز کو ریلیف نہیں دیا گیا، صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا ہے کہ فائلرز کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کاشف ممتاز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت گزشتہ سال کے مقابلے بہتر ہے، بہتری کارکنوں کی ترسیلات زر، ٹیکس کی شرح میں اضافے اور قرضے لینے سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں ٹیکس وصولی بہتر نہیں ہوئی، رواں مالی سال کی 3 سہ ماہیوں میں ٹیکس کے اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پائیدارمعاشی ترقی کے لیے ٹیکس کلکشن کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں ہر قیمت پر توجہ دی ہے۔انور کاشف ممتاز نے یہ بھی کہا کہ تنخواہ دار پر ٹیکسوں کو کم نہیں کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button