اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا: علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ملک کو لاٹھی کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، اس کے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے تجربات کیے گئے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، آئین توڑ کر ملک میں مارشل لاء لگایا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے والوں کو لیڈر نہیں غلام چاہیے۔ غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لیڈر، ان کی اہلیہ اور ہمارے کارکن جیل میں ہیں، ہمارے 14 لوگ شہید ہوئے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button