اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بی این پی کا مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی نے مستونگ لک پاس پر 20 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ 18 اپریل کو کوئٹہ میں بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اختر مینگل نے بھی مختلف اضلاع میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ دھرنے کے دوران کوئٹہ میں موبائل فون پر ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بھی چند روز کے لیے معطل رہی جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی تمام گرفتار خواتین کارکنوں بشمول ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کو رہا کیا جائے۔

اس کے علاوہ 29 مارچ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے مقام پر بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر کے دھرنے کے خودکش دھماکا بھی ہوا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button