اہم خبریںپاکستانلمحہ با لمحہ
وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 254.63 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی) آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بجائے اسے بلوچستان پر لاگو کیا جائے گا۔
اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ بلوچستان سب اہم قومی شاہراہ کووے کے معیار پر دو رویہ کیا جائے گا۔






