اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
کرک: ٹریلر اور وین میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق، 10 لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
کرک میں لکی غنڈکی کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر کے مطابق ٹریلر مسافر وین سے ٹکرا گیا جس سے متعدد مسافر پھنس گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 10 لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔






