امریکی جنگی طیاروں کا یمن پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا میں فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات صنعا کے علاقے بنی مطر میں ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے یمن کے صعدہ اور الحدیدہ صوبوں کے بعض علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی طیارے یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکہ نے 15 مارچ کو حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کیے تھے تاکہ انہیں بین الاقوامی شپنگ لین میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکا جا سکے۔
حوثی باغی گروپ نے غزہ پر رد عمل کے لیے جواب دیا کہ اسرائیل قرار پر متعدد باتوں پر بھی بات کر رہے ہیں۔
بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے






