اہم خبریںدنیالمحہ با لمحہ
بنگلہ دیش نے اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگادی
بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں پر اسرائیل جانے پر دوبارہ پابندی عائد کر دی ہے۔ بنگلہ دیش نے قومی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت ختم کر دی ہے۔
سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ سے "اسرائیل کے علاوہ” کے الفاظ کو ہٹا دیا تھا۔
بنگلہ دیشی پاسپورٹ کئی دہائیوں سے اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے کارآمد تھے۔






