اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر ٹیرف سے کوئی ملک نہیں بخشا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محصولات چین کو نہیں بخشیں گے، جو خاص طور پر ہمارے ساتھ بدترین سلوک کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم اس میں کچھ لچک ہوگی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ حقوق کے لیے لیکن یہ واضح نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان ہفتے کے آخر میں کریں۔






