اسرائیلی فوج نے غزہ کے العہلی اسپتال پر بمباری کی جس سے اسپتال کے کئی بلاکس تباہ ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے العہلی اسپتال پر حملہ کیا ہے اور اسپتال میں پناہ لینے والے مریضوں اور دیگر افراد کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں ہسپتال کا استقبالیہ، ایمرجنسی یونٹ اور انتہائی نگہداشت میں مریضوں کے لیے طبی آکسیجن رکھنے والا بلاک تباہ ہو گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور دیگر افراد کو اسپتال کی عمارت چھوڑنے پر مجبور کردیا گیا اور اب وہ آس پاس کی گلیوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔






