اہم خبریںدنیالمحہ با لمحہ
بنگلا دیش میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑا مظاہرہ
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈھاکہ کے سہروردی پارک میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جب کہ شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے رفح پر قبضہ کرکے اسے سیکیورٹی زون قرار دے دیا اور رفح کو غزہ کی پٹی سے الگ کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس، المواسی کیمپ، شجائیہ اور بیت لاہیا پر بمباری کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 20 سے زیادہ مقامات پر حملہ






