اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی صاحب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سواتی صاحب اگر ایسا کوئی راستہ اختیار کرتے ہیں تو اسے اصولوں پر مبنی ہونا چاہیے۔

سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی ہونے کے ناطے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوئی بات نہیں، ہم خود ہی کوئی راستہ نکالیں گے جو اصولوں پر مبنی ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ہمیشہ شفاف انتخابات اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اغوا نہ ہوں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر کوئی بات آگے بڑھ رہی ہے جس میں شخصی آزادیاں اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جاتا ہے تو بسم اللہ۔سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ سوچ رہا ہے کہ پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کریں تو ایسا نہیں ہو سکتا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button