اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

افغان باشندوں، غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، نادرا اہلکار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغانوں اور غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے نادرا اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نادرا اہلکار کو اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا اور وہ 17 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث پایا گیا۔

نادرا اہلکار کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی ٹیم نے گرفتار اہلکار کو اسلام آباد کے کاؤنٹر ٹیررازم تھانے منتقل کردیا اور ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button