کرکٹکھیللمحہ با لمحہ

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز ویرات کوہلی نے جمعرات کو دہلی کیپٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔

ویرات کوہلی آئی پی ایل میں 1000 چوکے (چوکے اور چھکے) مارنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں کھیلنے والے صرف چار کھلاڑیوں میں سے ایک کوہلی نے اب تک 257 میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔

کوہلی نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکسر پٹیل کو چھکا لگا کر 1000 باؤنڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔

کوہلی پہلے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ جہاں تک چھکوں کا تعلق ہے تو وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 257 میچوں میں 8,190 رنز بنائے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button