اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت خود کہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان معافی مانگیں جس کا مطلب ہے کہ یہ سیاسی کیس ہے۔

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ عدالتی اور پولیس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپنگ کی باتیں ہو رہی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا تعلق؟

سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معدنیات بل پاس کرنا یا نہ کرنا صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت کا معاملہ ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کے معاملے پر ہماری جدوجہد جاری ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہوں گا کہ ہم سب کو بلائیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button