اہم خبریںدنیا

ٹرمپ ٹیرف 3 ماہ کیلیے معطل، چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد

امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے علاوہ باقی دنیا پر ٹیرف تین ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے تاہم اس دوران ان ممالک پر 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا جب کہ انہوں نے فوری طور پر چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ چین جان لے کہ دھوکہ دہی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر کی جانب سے محصولات کو معطل کرنے کے فیصلے کے فوری بعد دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست اضافہ ہوا، تیل کی قیمتوں میں تقریباً چار فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے یورپی ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں یورپی یونین نے بھی امریکا پر 25 فیصد ٹیرف کی منظوری دے دی جس کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا۔

ادھر بیجنگ کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا اس کے راستے پر چلنے پر اصرار کرتا ہے تو چین اس کے خلاف آخری سانس تک لڑے گا۔

چین نے امریکی ٹیکس کے جواب میں 84 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button