اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

عمران خان کو مسئلہ حل کرنے کیلیے کس سے بات کرنی چاہیے؟ رانا ثنا نے بتادیا

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان معاملے کے حل کے لیے کس سے بات کریں۔

جاتی امرا کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میں اس عوامی رابطہ مہم کی قیادت کروں گا اور اس کے بعد ساری صورتحال نواز شریف اور مریم نواز کے سامنے پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت صرف پنجاب میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں۔ نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکی ڈاکٹروں نے تحریک انصاف کے بانی کی رہائی کی بات نہیں کی۔ امریکی ڈاکٹر غالباً صرف ان کی صحت دریافت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی بدمعاشی بریگیڈ سے سب کو مسئلہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنی چاہیے تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے کی نفی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلط سیاسی مقدمات بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ہم یہ 2018، 2019 اور 2020 میں کرتے رہے ہیں اور آج بھی کر رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی نہیں چرا رہا ہے اور نہ پنجاب کا پانی چرانے کا ارادہ ہے۔ سندھ کے نام نہاد قوم پرستوں نے ایسا ماحول بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم بلاول کو یقین دلایا کہ پانی کا تقسیم و تفہیم ہو گا۔ پنجاب کا سندھ کا پانی چرانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو پہلے بھی تیار تھے، اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بات کرنے کے لیے تیار ہوں تو حل ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button